فاسٹ جیٹ ایئر لائن کی ہرارے کیلئے پروازیں منسوخ

   

ہرارے ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ جیٹ ایئر لائن نے پیر کو زمبابوے کی راجدھانی ہرارے میں ہوائی اڈے کے قریب جھڑپوں کی وجہ سے یہاں سے کی جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق، فاسٹ جیٹ زمبابوے نے مطلع کیا ہے کہ ہرارے کی سڑکوں پر سفر کو متاثر کرنے والی موجودہ بدامنی کے سبب ہرارے سے باقی دن کے لئے پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی اور خاص طور پر رابرٹ گیبریل موگابے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پروازوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔پروازیں فی الحال پیر تک منسوخ کر دی جائیں گی۔ ایئر لائن متاثر ہ مسافروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔زمبابوے میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے یہ بدامنی ہوئی ہے ۔