فاسٹ ٹیگ قوانین میں 17 فبروری سے تبدیلی ہوگی

   

نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا نے FasTag بیلنس تصدیق کے قوانین کو تبدیل کردیا
حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) ریاست میں FASTag پر 17 فبروری سے نئے رولس پر عمل آوری ہوگی۔ اگر صارفین نئے قوانین سے باخبر نہیں ہوں گے تو انہیں یقینا مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اضافی چارجس ادا کرنے ہوں گے۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) نے FASTag بیلنس کی تصدیق سے متعلق قوانین کو تبدیل کردیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق فاسٹ ٹیگ میں بیلنس کے حوالے سے چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ صارفین کیلئے جاننا ضروری ہے۔ بصورت دیگر آپ مصیبت میں پڑجائیں گے۔ ہائی ویز کے ٹول گیٹس کے پاس ٹول کی ادائیگی مشکلات سے دوچار ہوگی۔ ڈبل چارجس ادا کرنا پڑے گا۔ اگر فاسٹ ٹیگ کو وقت پر ری چارج نہیں کیا گیا تو اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا جس کے بعد فاسٹ ٹیگ کی ادائیگیوں میں مسائل پیدا ہوں گے۔ (Tollplaza) کے پاس ریڈکوڈ 176 دیکھایا جائے گا۔ یہ فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ ٹول کی ادائیگیوں کو مسترد کردے گا۔ بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہیکہ دوہرے چارجس ادا کرنا پڑے گا۔ فاسٹ ٹیگ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی دو طرح سے درجہ بندی کی گئی ہے۔ وائل لسٹ گاڑیوں، بلیک لسٹ زیرالتواء، اگر چیشی نمبر اور گاڑی کا رجسٹریشن آپس میں میل نہ کھانے پر بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ NPCI کے مطابق دو ٹائم لائن رہیں گے۔ فاسٹ ٹیگ ریڈ ٹائم سے 60 منٹ قبل۔ ریڈ ٹائم کے 10 منٹ بعد کا حد (limit) تجاوز کرنے پر اضافی چارجس لگائے جائیں گے۔2