سنگاریڈی میں تربیت مکمل کرنے والے کانسٹبلس سے ضلع ایس پی روپیش کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی چننوری روپیش آئی پی ایس نے سنگاریڈی ضلع کے پولیس کانسٹیبل جو کہ نو ماہ کی تربیت مکمل کرتے ہوئے ڈیوٹی جوائن کی ہیں۔ انہیں ایس پی نے ہدایت دی کہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں 361-سول اور 116AR- جملہ 477) کانسٹیبل جنہوں نے نو ماہ کی تربیت مکمل کی اور ضلع میں مکمل کانسٹیبل کے طور پر رپورٹ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے ان کو مبارکباد پیش کی۔ پولیس اسٹیشن آنے والی عوام سے بہتر انداز میں گفتگو کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس عہدیدار اور ساتھی کانسٹیبلوں کے ساتھ بھی بہتر اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ پولیس میں جس کو باقاعدہ تربیت کا نام دیا جاتا ہے۔ اپنے فرائض کو پوری وابستگی کے ساتھ انجام دینا چاہئے اور سنگاریڈی ضلع پولیس کا اچھا نام روشن کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہیں تو آپ کسی بھی چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں اور آپ کو اس فٹنس کی حفاظت کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ 9 ماہ میں سیکھے گئے نئے قوانین کا مسلسل جائزہ لیتے ہوئے انہیں تمام قوانین کی مکمل سمجھ ہونی چاہئے ۔ تمام عملہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ حکام کے احکامات پر عمل کریں اور اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں۔