فرانس: تیراکی کے دوران خواتین کے برکینی استعمال کرنے پر پابندی

   

پیرس : فرانس کی ایک عدالت نے میونسپل سوئمنگ پولز میں مسلمان خواتین کے برکینی پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمیناں نے اسے ’بہترین خبر‘ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ عدالتی فیصلے سے ایک شہری کونسل کا ماضی میں دیا جانے والا وہ فیصلہ معطل ہو گیا ہے، جس کے تحت مسلمان خواتین کو سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔ الپائن شہر گرونوبل کی انتظامی عدالت نے کونسل کے فیصلے کے خلاف یہ حکم گذشتہ روز سنایا۔فیصلے کے ھق میں عدالت نے ’دلائل‘ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کونسل کی طرف سے برکینی پہننے کی اجازت فراہم کرنا ”عوامی خدمات میں غیر جانبداری کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔