فرانسیسی اْستاد جنہوں نے خود کو سعودی ماحول میں ڈھال لیا

   

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم فرانسیسی استاد نے لباس، رہن سہن، بول چال سمیت خود کو ہر لحاظ سے سعودی ماحول میں ڈھال لیا ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق فرانسیسی استاد ولیم بوئے کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ ولیم بوئے سعودی عرب کے روایتی لباس ثوب، عبا اور شماغ میں ملبوس رہتے ہیں۔ عربی زبان روانی سے بولنے لگے ہیں۔ بات چیت میں سعودی رسم و رواج کی پابندی کرتے ہیں۔ سعودی کھانے کبسہ اور مرقوق شوق سے کھاتے ہیں۔ ولیم بوئے نے بتایا کہ ’وہ، ان کا بھائی اور والدہ مسلمان ہو گئے ہیں۔ 2005 میں بھائی کے ہمراہ حج کیا۔’ولیم بوئے نے بتایا کہ ’مجھے 18 برس کی عمر میں سعودی عرب سے پیار ہے تب عربی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فرانس کی ایک یونیورسٹی سے عربی میں بی اے آنرز کیا۔ اس کے بعد ایم فل کیا۔