ممبئی : سوشل میڈیا انفلوئنس وکاس جے رام پھاٹک (ہندوستانی بھاؤ) نے ہولی کے تہوار پر بالی ووڈ کی ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان کے مبینہ تبصرے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی مانگ کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرح نے گزشتہ برس فروری میں ‘سیلیبرٹی ماسٹر شیف’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران ہندو تہوار ہولی کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے تھے اور مبینہ طور پر اسے ’چھپریوں کا تہوار‘ کہا تھا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کو تحریری شکایت کی تھی لیکن پولیس نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔