مہاتما گاندھی کو یہی طاقتوں نے قتل کیاجو اب بھی مذہب کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔
تھرویننتھا پورم۔کیرالا چیف منسٹر پینارائے وجین نے اتوار کے روز کہاکہ ملک کے لئے سنگین خطرہ فرقہ وارانہ سونچ ہے جس نے مہاتما گاندھی کا قتل کیااور لوگوں کو فرقہ پرستی کے خلاف حلف اٹھانے کی لوگوں کوتلقین کی ہے۔
مہاتما گاندھی کی74ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ فرقہ پرست سونچ ہی ہے جس نے مہاتما گاندھی کو قتل کیاجواب بھی لوگوں کو مذہب کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام قسم کے فرقہ وارانہ خیالات سر اٹھارہے ہیں‘ جمہوریت کی بنیادوں کو بلاکررکھ رہے ہیں اور بے گناہوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”مہاتما گاندھی کو یہی طاقتوں نے قتل کیاہے جو مذہب کے نام پر لوگوں کا اب بھی قتل کررہے ہیں۔ آج کی تاریخ میں یہ ملک کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ گاندھی جیت کی یادیں اب سے پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔اس یوم شہادت کے دن فرقہ پرستی سے لڑائی کا عہد کریں‘ بھائی چارہ کو فروغ دیں“۔
مہاتماگاندھی کو ناتھو رام گوڈسے نے 30جنوری 1948کے روز گولی مارکر ہلاک کردیاتھا۔وجین نے لوگوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی کیونکہ نسل پرستوں نے دنیاکے قابل احترام مہاتما گاندھی کے یوم وفات پر خوشی کا اظہار کیاتھا۔
وزیراعلی نے اتوارکے روزایک فیس بک پوسٹ میں کہاکہ یہ سب بڑا چیالنج تھاجس میں ہندوستان کا ایک کمیونٹی کے طور پر سامنا تھا۔
انہوں نے کہاکہ مہاتما گاندھی کی شہادت ہندوستان کے لوگوں کے لئے حوصلہ اورطاقت بنی ہے اور مہاتما گاندھی کے لوگوں کو متحدہ کرنے کی کوششیں اور ان کی سونچ کوزندہ رکھنا چاہئے۔