فسادات معاملے میں دہلی کی عدالت نے اے اے پی رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو کیابری

,

   

Ferty9 Clinic

اسپیشل جج وکاس دھول نے ایک مجسٹریل عدالتی آرڈر کے خلاف خان کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر مذکورہ ہدایتیں جاری کی ہیں۔


نئی دہلی۔دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو مبینہ فسادات اور مئی 2022میں پولیس جوانوں پر پتھراؤ وہیں ساوتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک انہدامی کاروائی کی مخالفت کرنے کے معاملے میں بری کردیا ہے وہیں۔

اسپیشل جج وکاس دھول نے ایک مجسٹریل عدالتی آرڈر کے خلاف خان کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر مذکورہ ہدایتیں جاری کی ہیں۔

ائی پی سی کی دفعات 147(فساد برپا کرنا)‘153(فسادات کی منشاء سے اکسانا)186(ایک سرکاری ملازم کو اس کے عوامی خدمات انجام دینے سے روکنا)‘353(ایک سرکاری ملازم کو اس کا کام انجام دینے سے روکنے کے لئے مارپیٹ کرنا‘ فوجداری دستے)

اور332(ایک سرکاری ملازم کوجان بوجھ کر اذیت پہنچانا)کے تحت مقدمہ چلانے کی ایک میٹروپولٹین مجسٹریٹ کورٹ نے ہدایت دی تھی۔

چہارشنبہ کے روز سیشن کورٹ نے کہاکہ مجسٹریل کورٹ کا حکم ”سنگین غیرقانونی“ کا شکار ہے او رقانون کی نظر میں پائیدار نہیں ہے۔