فضائی آلودگی پر 4 ریاستوں کو نوٹس

   

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں خطرناک حد تک پہنچنے والی فضائی آلودگی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کے لیے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے چیف سیکرٹریز کو 10 نومبر کو ذاتی طور پر یا ورچوئل ذرائع سے شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو این ایچ آر سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی۔
بیان کے مطابق، این ایچ آرسی دہلی اور قومی دارالحکومت کے علاقے میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔ این ایچ آرسی نے کہاکہ ان ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس بحث میں حصہ لینے سے قبل یا ایک ہفتہ کے اندر یقینی طورسے یہ بتائیں گے کہ آلودگی کو روکنے کے لیے متعلقہ علاقوں میں پرالی جلانے سے روکنے کے لیے کیا کیا اقدامات کئے ہیں۔ این ایچ آر سی نے 22 جون کو جاری کردہ نوٹس کے جواب میں، مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے موصولہ رپورٹ اور ریکارڈ پر دستیاب حقائق پر غور کرنے کے بعد میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے چار ریاستوں کو نوٹس جاری کیا۔