فضائی سفر کے دوران گورنر کی طبی امداد

   

آئی پی ایس عہدیدار کرپانند ترپاٹھی راج بھون پہنچے
حیدرآباد ۔15 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) فضائی سفر کے دوران گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن کی جانب سے بروقت طبی امداد سے صحت یاب آندھراپردیش کے آئی پی ایس عہدیدار یو کرپانند ترپاٹھی نے راج بھون پہنچ کر گورنر تلنگانہ سے ملاقات کی۔ وارانسی سے حیدرآباد کی فلائیٹ میں 22 جولائی کی رات سفر کے دوران آئی پی ایس عہدیدار کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ فلائیٹ اسٹاف نے اعلان کیا کہ فلائیٹ میں کوئی ڈاکٹر موجود ہو تو وہ زحمت کریں۔ فلائیٹ میں گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن موجود تھیں ۔ انہوں نے فوری عہدیدار کا معائنہ کیا اور ضروری طبی امداد پہنچائی جس سے ان کی صحت بہتر ہوگئی ۔ کرپانند ترپاٹھی اے پی میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس روڈ سیفٹی عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے گورنر سے ملاقات کرکے طیارہ میں طبی امداد پر اظہار تشکر کیا ۔ وہ کسی اطلاع کے بغیر اچانک راج بھون پہنچ گئے اور ڈاکٹر سوندرا راجن نے اچانک مہمان کی آمد پر حیرت کا اظہار کرکے ان کا استقبال کیا ۔ گورنر نے آئی پی ایس عہدیدار سے صحت کی معلومات حاصل کی اور ضروری مشورے دیئے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سوندرا راجن ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور انکے شوہر سوندرا راجن ماہر امراض گردہ کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔ ر