فضائی کرایوں میں اضافہ کا امکان

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے آج ڈومیسٹک فلائیٹس کیلئے اقل ترین فضائی کرایہ میں 5 فیصد تک اضافہ کا اعلان کیا۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب حکومت نے کرایہ کی حدیں بڑھا دی ہیں۔ اس سے قبل رواں سال فبروری میں ڈومیسٹک ایرلائنس کیلئے ایسا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اقدام کے نتیجہ میں ڈومیسٹک سیکٹر میں چلنے والی پروازوں کے فضائی کرایوں میں اضافہ متوقع ہے۔