فضائیہ کی صورتحال معمول پر آنے میں4 سال لگ سکتے ہیں

   

نیوریا رک : انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک کا کہنا ہیکہ دنیا بھر میں فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک نے کہا کہ ایئر ٹریفک کی بحالی مختلف ملکوں میں سرحدیں کھولنے سے مشروط ہے، پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ فضائی سفر کی صورتحال 2023 تک معمول پرآجائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ٹریفک کی کورونا وائرس سے پہلے والی صورتحال 2024 تک بحال نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ایئر ٹریفک انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے۔