فلائی اوور پارکس میں پارکنگ کے لیے جگہ کا فقدان

   

موٹر سائیکل رانوں کو پریشانی ، سڑکوں کے کنارے گاڑیاں پارک کرنے پر مجبور
حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں ٹریفک کی بھیڑ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہر جگہ پارکنگ کی تنگی کا مسئلے پیدا ہورہا ہے ۔ فلائی اوور پارکس میں پارکنگ کی جگہ کا فقدان بڑھ چکا ہے ۔ تلنگانہ کے زائرین بسٹک بال کورٹ اور کے پی ایچ بی فلائی اوور کے نیچے تیار کردہ فوڈ کورٹ میں اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے پارک کرتے ہیں اور غیر مجاز پارکنگ پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے کئی لوگ ٹریفک جرمانے سے بچنے کے لیے قریبی شاپنگ مالز میں پارکنگ کررہے ہیں ۔ تفریحی سہولیات جیسے کہ پارکس اور جی ایچ ایم سی کی طرف سے فلائی اوور کے نیچے تیار کردہ واکنگ ٹریکس کمیونٹی کی مقبول جگہ بن چکے ہیں ۔ تاہم ان جگہوں پر پارکنگ کی مخصوص سہولیات کا فقدان ان سہولیات کو استعمال کرنے والوں کے ساتھ ساتھ موٹر سیکلوں کو بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہے ۔ کے پی ایچ بی فلائی اوور کے نیچے تیار کردہ باسکٹ بال کورٹ اور فوڈ کورٹ کے زائرین اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے پارک کرتے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے ایک اہلکار نے کہا کہ کے پی ایچ بی فلائی اوور کے قریب ایک غیر استعمال شدہ یوٹرن ہے جسے ٹریفک پولیس نے بند کردیا تھا اس کو کھیلوں کے میدان کے لیے پارکنگ ایریا کے طور پر کی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے ٹریفک پولیس سے اس جگہ کو تبدیل کرنے کی اجازت کی درخواست کی ہے ۔ چندرائن گٹہ فلائی اوور پر شروع میں پارکنگ کی جگہ تجویز کی گئی تھی تاہم ٹریفک کی بھاری بھیڑ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے جی ایچ ایم سی سے کہا کہ وہ پارکنگ کی سہولت کے لیے متبادل جگہ کی نشاندہی کرے ۔ شیخ پیٹ فلائی اوور میں بھی جی ایچ ایم سی کے ذریعہ فراہم کردہ پارکنگ کی مخصوص جگہ کا فقدان ہے ۔ حالانکہ اس فلائی اوور کے نیچے آرام دہ جگہیں اور واکنگ ٹریکس تیار کئے گئے ہیں ۔ آکسیجن پارک جو ایل بی نگر کامینینی فلائی اوور کے نیچے تیار کیا گیا تھا افتتاح کے لیے تیار ہے لیکن اس کے پاس پارکنگ کی سہولت نہیں ہے ۔ عوام پارکنگ چالانات سے بچنے کیلئے جس جگہ سہولت ملتی وہ وہیں گاڑی پارک کرتے ہیں ۔ پارکنگ کے لیے جی ایچ ایم سی عہدیدار سہولیات مہیا کریں تاکہ مسافرین کو بھی سہولت مل سکے ۔۔ ش