یروشلم : فلسطینی حکام نے الخلیل شہر کے ایک بند فوجی علاقے میں واقع فلسطینی رہائشی عمارت کو اسرائیلی آباد کاروں کو فروخت کرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کیں ہیں جبکہ عمارت کے مالک نے فروخت کی تردید کرتے ہوئے معاہدے سے دستبرداری کی تصدیق کی ہے۔تقریباً ایک ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط یہ رہائشی عمارت ہیبرون کے مشرق میں کریات اربع کی بستی کے قریب واقع ہے اور 30 سال سے ویران تھی۔گذشتہ جمعہ کو تقریباً 15 آباد کار خاندان رہائش کے لیے فرنیچر اور دیگر سامان لیکر عمارت میں داخل ہوئے۔ یہ تمام آباد کار بہت زیادہ خوش نظر آ رہے تھے۔ عمارت کے مالک نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک ویڈیو میں مکان یہودی آباد کاروں کو فروخت کرنے کے الزامات کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مکان خریدنے کے جعلی دعوے کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کرائیں گے۔عمارت کے مبینہ خریدار ہانی حرش نے بتایا کہ اس نے یہ عمارت رئیل اسٹیٹ میں کام کرنے والے فلسطینی تاجروں کے ایک گروپ کے ساتھ شراکت میں خریدی ہے۔