فلسطینی شہری کو مکان مسمار کرنے پرمجبور کرنے کا واقعہ

   

یروشلم : اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت حنینا میں الاشقریہ محلے میں فلسطینی شہری محمد سمیر السعو کو زبردستی مکان مسمار کرنے پرمجبور کردیا۔سمیر السعو نے کہا کہ یروشلم میں قابض میونسپلٹی کے ملازمین نے دو روز قبل ان کے گھر اور اس کے بیٹے کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان سے کہا کہ وہ دونوں مکانات کو مسمار کرنے یا خود مسمار کرنے کی تیاری کے لیے خالی کر دیں بصورت دیگر وہ اسے جرمانہ کریں گے اور مکان مسمارنہ کرنے پر75 ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کے ملازمین بلڈوزر کے ہمراہ الاشقریہ محلے میں واقع دو مکانات کو مسمار کرنے کے لئے اس جگہ پر آئے تھے لیکن اس نے اپنے بیٹے محمد کے گھر کو خود گرانے کا کام مکمل کرلیا۔