فلسطینیوں شہریوں سے اسرائیل نے کہا’غزہ شہر خالی کردو

,

   

Ferty9 Clinic

مجوزہ ایام میں مذکورہ ائی ڈی ایف غزہ شہر میں نمایاں طاقت کے ساتھ کام جاری رکھے گا
حماس کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیل نے فلسطین کے تمام شہریوں کے لئے اڈوائزری جاری کرتے ہوئے غزہ شہر خالی کرنے اور اپنی حفاظت کے لئے جنوب کی طرف جانے کو کہا ہے۔ یہی جانکاری اقوام متحدہ کو بھی دی گئی ہے۔

اڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نے ریاست اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے اورغزہ شہر ایک ایسا علاقہ ہے جہاں فوجی اپریشن جاری ہے۔یہ انخلاء آپ کی اپنی حفاظت کے لئے ہے۔ آپ اسی وقت غزہ واپس جاسکتا ہے جب اس کی اجازت پر مشتمل دوسرا اعلان کیاجائے گا۔

اسرائیلی ریاست کے ساتھ لگی حفاظتی باڑ کے قریب نہ جائیں۔اڈوائزری کے پس پردہ وجوہات بتاتے ہوئے اس میں کہاگیاہے کہ ”حماس کے دہشت گرد شہر کے اندر گھروں کے نیچے سرنگوں کے نیچے اورغزہ شہر کے معصو م شہریوں کی آبادی والی عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

اپریشن کے مقصد کے پس پردہ محرکات بتاتے ہوئے ائی ٹی ایف کے ترجمان جوناتھن کورنکس نے کہاکہ ”اس جنگ کے اختتام تک حماس کو اسرائیلی شہریوں کو مارنے یا انہیں پہنچانے کی طاقت سے محروم کردینا ہمارا مقصد ہے“

۔درایں اثناء ائی ڈی ایف کے سربراہ لفٹنٹ جنرل برزی حلوی نے ان ناکامیوں کااعتراف کیاجس کی وجہہ سے فلسطین کی حماس کی اسرائیل میں دراندازی اور گذشتہ ہفتے بڑے پیمانے پر قتل عام ہوا ہے۔

جنوبی اسرائیل سے ہالوی کاکہنا ہے کہ ”ائی ڈی ایف ملک او راس کے شہریوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے اورغزہ پٹی او راس کے اردگرد کے علاقے میں ہفتہ کی صبح ہم اس کو سنبھال نہ سکے‘ ہم اس سے سبق لیں گے‘ ہم اس کی جانچ کریں گے مگر ہم اس وقت جنگ میں ہیں“۔