فلسطینیوں کے قتل عام پر برہمی،پیرس میں ایک شخص کا قتل

   

پیرس: غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام سے دلبرداشتہ شخص نے پیرس میں چاقو اور ہتھوڑی سے حملہ کرکے جرمن سیاح کو ہلاک اور برطانوی شہری سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔میڈیاکے مطابق پیرس میں چاقو اور ہتھوڑی سے حملہ کرنے والے ملزم کی تاریخ پیدائش 1997 ہے جسے گرفتارکر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کا نام مقامی میڈیا نے ارمند آر بتایا ہے۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کو سابق میں ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر 2016 میں پہلے ہی چار سال قید کی سزا ہو چکی ہے۔ ملزم انتہاپسند تھا اور اس کی مسلسل نگرانی کی جانی چاہیے تھی۔