فلم چپک کی ٹکٹیںمفت تقسیم

   

٭ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا ورکرس نے دپیکا پڈوکون کی فلم چپک کے لئے ٹکٹیں مفت تقسیم کی ہیں۔ اِس کے جواب میں بی جے پی ورکرس نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں نمائش کی جارہی تنہاجی کی ٹکٹیں بھی مفت تقسیم کیں۔ دپیکا پڈوکون کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل کرنے کے بعد نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے ٹکٹوں کو مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دپیکا پڈوکون نے جے این یو پہونچ کر احتجاجی طلباء سے اظہار یگانگت کیا تھا۔