فلوریڈا ایر پورٹ پر سی پی آئی قائد نارائنا کو تلخ تجربہ،3 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ سے فلائیٹ چھوٹ گئی

   


حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا کو امریکہ کے فلوریڈا میں ایر پورٹ پر تلخ تجربہ سے گذرنا پڑا۔ ایر پورٹ حکام نے ڈاکٹر نارائنا کو پوچھ تاچھ کے نام پر کئی گھنٹوں تک روک لیا۔ یہ واقعہ فلوریڈا کے میامی ایر پورٹ پر پیش آیا۔ ایمیگریشن عہدیداروں نے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹر نارائنا بین الاقوامی کمیونسٹ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں ہیں اور وہ اپنے نواسہ سے ملاقات کیلئے میامی پہنچے تھے۔ ایمیگریشن حکام کے رویہ سے ڈاکٹر نارائنا کو سخت اذیت پہنچی اور عہدیداروں نے تقریباً 3 گھنٹوں تک ان سے مختلف سوالات کئے اور وضاحت طلب کی۔ عہدیداروں کے رویہ کے نتیجہ میں نارائنا کی فلائیٹ چھوٹ گئی اور تحقیقات کے بعد انہیں دوسرے طیارہ سے جانے کی اجازت دی گئی۔ ر