فوج اور بحریہ کے دستے مہاراشٹر اکے سیلاب میں مدد کیلئے تیار: چیف منسٹرشنڈے

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے جمعرات کو کہا کہ ممبئی، پنے اور رائے گڑھ کے علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے اور فوج اور بحریہ کی یونٹ ریاست میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ، متعلقہ افسران اور ملازمین زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں اور جن مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال ہے وہاں ریسکیو کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تاہم شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر ضروری نہ ہو تو گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، بحریہ، پولیس، فائر بریگیڈ، صحت کے نظام کو ایک دوسرے کے ساتھ تال میل اور ضرورت کے مطابق مدد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ امدادی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جائیں، ان کے لیے کھانے کے پیکٹ، ادویات اور پانی کا بندوبست کریں اور این ڈی آر ایف، فوج اور بحریہ سے بھی مدد لیں۔