حیدرآباد۔ کوویڈ 19کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آرمی رکروٹمنٹ ریلی کے کامیاب امیدواروں کے لئے 30مئی کو آرٹی سنٹر میں منعقد ہونے والا کامن انٹرنس ٹسٹ ملتوی کردیاگیا ہے ۔صورتحال کے بہتر ہونے پر ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in کے ذریعہ نئی تاریخ سے مطلع کیاجائے گا۔تلنگانہ کے تمام اضلاع کے لئے آرمی رکروٹمنٹ ریلی تلنگانہ اسپورٹس اسکول حکیم پیٹ میں 5تا24مارچ ہوئی تھی۔