فوج کی جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کرنے پانچ منصوبوں کو منظوری

   

نئی دہلی : فوج نے ملک میں جدید ترین ٹکنالوجی تیار کرنے اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ پانچ ‘میک II پروجیکٹس’ پروجیکٹوں کے لیے منظوری کے احکامات جاری کردییے ہیں۔ ‘میک II پروجیکٹس’ بنیادی طور پر صنعت سے چلنے والے منصوبے ہیں جن میں ہندوستانی کمپنیاں پروٹوٹائپ ڈیزائن، ترقی اور اختراع کا کام کرتی ہیں۔ پروٹو ٹائپ کی کامیاب ترقی کے بعد آرڈر کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے ۔ جمعہ کو جاری ایک بیان میں وزارت دفاع نے کہا کہ جن منصوبوں کے لیے منظوری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں 300 ہائی فریکونسی سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز، 35 ڈرون کِل سسٹمز، 125 ٹریننگ ویپن سمیلیٹر، 2000 ٹرمینلی گائیڈڈ میونیشنس اور 10 میڈیم رینج پریسجن کِل سسٹم کی خریداری شامل ہے ۔ ‘میک II پروجیکٹس’ کے تحت فوج کے لیے 43 منصوبوں پر پہلے ہی کام ہورہا ہے ۔