حیدرآباد10جون(یواین آئی) ٹکنیکل انٹری اسکیم 35(ٹی ای ایس ۔ 35) کورس کے 24کیڈیٹس،کیڈٹ ٹریننگ ونگ،ملٹری کالج آف انجینئرنگ اینڈ میکانیکل انجینئرنگ (ایم سی ای ایم ای) ، کریپا ڈرل اسکوائر،سی ٹی ڈبلیو،بولارم سکندرآباد میں 13جون کو پاسنگ آوٹ کی تکمیل کریں گے ۔یہ نوجوان کیڈٹس ٹکنووارئیرس،ملٹری لیڈرس اورہندوستانی فوج کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دیں گے ۔لفٹنٹ جنرل ٹی ایس اے نارائنن،کمانڈنٹ ایم سی ای ایم ای مہمان خصوصی ہوں گے اور پریڈ کا جائزہ لیں گے ۔ یہ تقریب،تربیت کی تکمیل کے موقع پر ہوگی ہے ۔مرکزی حکومت کی سفر اورکوویڈ19وبا کی وجہ سے اجتماع پر پابندیوں کے سبب کیڈٹس کے والدین،رشتہ داراوردوست اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ان کے لئے یوٹیوب پربراہ راست پریڈ کے مشاہدہ کا انتظا م کیاجائے گا۔