سری نگر : فوجی سربراہ اوپیندرا دویدی نے جمعرات کو ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کمانڈروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔اس موقع پر انہوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر تمام رینکس کی سراہنا کی۔انہوں نے جوانوں کو ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔