فون اور واٹس ایپ کے ذریعہ عوامی مسائل کے حل پر زور

   

کرونا وباء کو روکنے کیلئے موثر اقدامات ضروری، شعور بیداری ناگزیر، نظام آباد میں عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس

نظام آباد۔ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کرونا کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا سرکاری دفاتر میں کام کاج واٹس ایپ اور فون کے ذریعہ عوامی مسائل کو حل کریں اور عوام آفس کو آنے کے بجائے اپنے مسائل کو واٹس یا فون کے ذریعہ واقف کروائیں اور عہدیدار ان مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی اور کہا کہ پلے پرگتی ، ڈمپنگ یارڈ ، ہریتا ہرم ، طمانیت روزگار و دیگر کاموں کی تفصیلات حاصل کی انہوں نے میونسپل کمشنر ، آرڈی او ز ، تحصیلدار ، ایم پی ڈی اوز ، محکمہ صحت ، محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے تفصیلی طورپر بات چیت کی ۔ بلدی علاقوں میں کرونا کی وباء پھیل رہی ہے ۔ میونسپل کمشنر س ، آرڈی اوز ، میڈیکل آفیسر اسے چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کریں ۔ کیبل ٹی وی ، پوسٹرس کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ بغیر ماسک کے گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ وصول کریں ۔جن دکانات میں سماجی دوری کو اختیار نہیں کیا جارہا ہے انہیں بند کردیں ۔ دیہی سطح پر وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے مقامی نوجوانوں کے اشتراک سے میڈیکل کے عہدیدار ، اے این ایم ایز ، آشا ورکرس بنیادی طور پر کام کریں ۔ جس کسی میں بھی کوویڈ کی علامت پائے جانے پر ان کا معائنہ کریں ۔ وٹامن سی اور ڈی کی کٹس کی تقسیم کیلئے اقدامات کریں اور اس طرح کے اقدامات کی صورت میں اموات بھی کم ہوسکتی ہے جس کسی کو بھی بخار ، کھانسی ، نزلہ ہونے کی صورت میں ان کی تفصیلات درج کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سطح پر جنگلوں کی اراضیات کی نشاندہی کرتے ہوئے کریتا ہرم کے نشانہ کو مکمل کریں اور ڈمپنگ یارڈ میں بائونڈری کی تعمیر کیلئے عملہ کا تقرر کریں اور انہیں گرام پنچایت سے 3 ہزار روپئے ادا کریں ۔ ان کاموں کو انجام دینے کیلئے کاموں میں تیزی پیدا کریں ۔ رعیتو ویدیکا کے تعمیری کاموں کو 15؍ اگست تک دیہی سطح پر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں جن دیہاتوں میں کام مکمل کئے جارہے ہیں ان دیہاتوں کو 15؍ اگست کے روز ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنس میں اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، ڈی پی او سنیل ، ڈی آر ڈی او رمیش راتھوڑ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔