٭ کرناٹک کے بیلگاوی سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر جوڑے نے اپنے نئے گھر کی تعمیر کیمرہ کی شکل میں کی ہے جس کا نام انہوں نے ’’کلک‘‘ رکھا ہے۔ گھر کی تعمیر پر 71 لاکھ روپئے کے مصارف عائد ہوئے ہیں۔ مذکورہ جوڑے نے اپنے تینوں بچوں کا نام Canon، Nikon اور Epson رکھا ہے۔ الیویشن کو مکمل طور پر کیمرہ کی شکل دی گئی ہے جس میں کچن کی کھڑکیوں کو لینس کی شکل میں ڈھالا گیا ہے جبکہ بیڈ روم کی کھڑکیوں میں میموری کارڈ کی شکل سے سنوارا گیا ہے۔
