آر ائی اے نووستی کی خبر ہے کہ پیرس کے چیامپس ایلسیس میں شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کااستعمال کیاجومسلسل پولیس پر پٹاخے پھینک کر حملہ کررہے تھے۔
پیرس۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر ائی اے نووستی نے اتوار کے روز جانکاری دی ہے کہ قومی ٹیم کے قطر میں 2022عالمی کپ فٹبال کے فائنل میں ہار کے بعدفرانسیسی پولیس نے چیامپس ایلسیس میں جمع ہوئے شائقین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔
اتوار کے ارجنٹینانے فرانس کو پینالٹیس میں 4-2سے شکست دی ہے‘ زائد وقت میں دونوں ٹیموں نے 3-3گول بنائے تھے‘ تیسری مرتبہ ارجنٹینا فٹبال کی عالمی فاتح ٹیم بنی ہے۔
بعض شائقین او رپولیس کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب مؤخر الذکر نے پرتشددشرکاء کو حراست میں لینا شروع کیا۔عالمی کپ کا فائنل شروع ہونے سے قبل ہی لوگ چیامپس ایلسیس میں اکٹھا ہونا شروع ہوگئے تھے۔
ارک ڈی ٹرائیمپی میں پولیس نے ٹریفک روک دی تھی۔ روسی ایجنسی نے کہاکہ فرانس کی درالحکومت میں اتوار کے روز ہزاروں پولیس افسران گشت کررہے تھے۔
اس سے قبل فرانس کے صدرایمونیل مائیکرون نے اتوار کے روز فیفا ورلڈ فائنل میں لیونل میسی کی قیادت والی ارجنٹینا سے اعصاب شکن شکست کے بعد بظاہر پریشان فرانسیسی فٹبال ٹیم کو تسلی دی تھی۔
تناؤ سے لبریز پینالٹی شوٹ اؤٹ میں اذیت ناک شکست کے بعد مائیکرن کو پینالٹیس میں 4-2سے شکست فاش کھلاڑیوں کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔
فرانس کی شکست کے کچھ لمحہ بعد انہوں نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”فرانسیسی ٹیم کو اس کے مستقبل اورعالمی کپ میں اس کی جدوجہد پر مبارکباد۔آپ نے پوری دنیا میں قوم اورحامیو ں کو خوش کیاہے۔ارجنٹینا کو ان کی جیت پر مبارکباد“۔