فیس بک نے روس سے متعلق فرضی اکاؤنٹس کو ہٹایا

   

واشنگٹن، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے روس سے متعلق فرضی اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے ۔ فیس بک نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا‘‘ آج ہم نے فیس بک پر 49 اکاؤنٹس، 69 پیج اور اسٹاگرام 85 اکاؤنٹس اور دیگر انٹرنیٹ پلیٹ فارم سے غیر ملکی اثروالے اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے ’’ ۔ کمپنی نے کہا کہ اکاؤنٹس گھانا اور نائجیریا میں مقامی شہریوں کے ذریعے روس کے افراد کی جانب سے آپریٹ کئے جا رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات سے متعلق کوئی سرگرمی نہیں پائی گئی ۔امریکی میڈیا نے جمعرات کو بتایا کہ ٹوئٹر نے گھانا اور نائجیریا میں روس سے متعلق 71 اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا ہے ۔