فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب نے کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو ہٹادی

   

واشنگٹن : فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو اپنی سائٹس سے ہٹادی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئی تھی اور ویڈیو امریکہ کے انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے نیوز نیٹ ورک نے بنائی تھی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو میں چہرے پر ماسک لگانے کو بھی غیر ضروری بھی قرار دیا گیا تھا اور ویڈیو میں کیے گئے دونوں دعوے طبی ماہرین کے بالکل برعکس تھے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے بھی کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاو?نٹ پر شیئر کی تھی۔