فیفاانڈر17اور انڈر20 ورلڈکپ منسوخ

   


زیورخ ۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال اسوسی ایشن (فیفا) نے آئندہ سال انڈونیشیا میں ہونے والے ورلڈکپ انڈر20 اور پیرو میں انڈر17 ورلڈکپ کو کووڈ19 کے خطرے کے پیش نظر منسوخ کردیا ہے ۔
فیفا نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں یہ چمپئن شپ اب سال 2023 میں منعقد کی جائیں گی۔ فیفا نے کہا کورونا وبا کے خطرے کے سبب فیفا کے بیورو نے انڈر17 اورانڈر20 ورلڈ کپ کے سال2021 ایڈیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فیفا نے کہا کہ انڈونیشیا اور پیرو نے فیفا ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی لیکن کورونا کے بڑھتے خطرے کی وجہ سے ان چمپئن شپ کو فی الحال منسوخکرنا پڑا۔ فیفا نے ساتھ ہی کہا کہ وہ 2023 ورلڈ کپ کیلئے میزبان ممالک کے ساتھ اور تعاون کرے گا۔