وسیع چیمبر الاٹ کرنے کا اسپیکر سے مطالبہ: پرشانت ریڈی
حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی پرشانت ریڈی نے اسمبلی میں قائد اپوزیشن کے چیمبر کو تبدیل کرنے کے فیصلہ کو کے سی آر کی توہین قرار دیا ۔ تین کمروں کو ایک جگہ کرکے دوسرا چیمبر مختص کرنے کا اسپیکر سے مطالبہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے 39 ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن کا جو چیمبر ہے وہ کئی دہوں سے زیر استعمال ہے یہاں تک کہ بی آر ایس دور میں کانگریس کے صرف 5 ارکان اسمبلی تھے انہیں یہی چیمبر الاٹ کیا گیا تھا مگر بی آر ایس سے ناانصافی کی جارہی ہے، ہمیں بتایا گیا کہ اسپیکر نے اپنے چیمبر میں توسیع کرلی جس میں قائد اپوزیشن کے چیمبر کو شامل کرلیا گیا ، اسپیکر نے ہمیں اس سے واقف کرایا ہے۔ جس پر بی آر ایس نے اتفاق کیا ہے ساتھ میں اسی مناسبت سے اتنی ہی جگہ کا چیمبر دوسری جگہ قائد اپوزیشن کو الاٹ کرنے کی اپیل کی ۔ بی آر ایس ارکان اسمبلی و کونسل کی تعداد زیادہ ہے لیکن قائد اپوزیشن کو جو چیمبر الاٹ کیا گیا وہ صرف ایک روم ہے۔ بی آر ایس ارکان کا اس چیمبر میں اجلاس ممکن نہیں ۔ اسمبلی میں جتنا مقام قائد مقننہ کا ہے اتنا ہی قائد اپوزیشن کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپیکر سے شکایت کی کہ ریاست میں بی آر ایس ارکان اسمبلی کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ 2