حیدرآباد۔21۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے 7 روزہ اجلاس کے بعد آج صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے کونسل کے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔ کونسل کے اجلاس کے غیر معینہ مدت کے لئے التواء کے اعلان سے قبل مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے ایوان کو کارکردگی کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے 22ویں اجلاس کی تفصیلات کے مطابق 9 ڈسمبر سے شروع ہوئے کونسل کا اجلاس 7یوم جاری رہا جو کہ زائد از 28 گھنٹے کام کیا۔اس مدت کے دوران جملہ 38 سوالات کئے گئے جبکہ ان میں 31سوالات کے جوابات ایوان میں دیئے گئے ۔ صدرنشین کونسل نے بتایا کہ ایوان میں ڈپٹی چیف منسٹر کی جانب سے کونسل میں ایک بیان دیا گیا74 ارکان نے بیانات دیئے ‘ 3موضوعات پر مختصر مدتی مباحث منعقد کئے گئے اور اس معیاد کے دوران جملہ 8 بلوں کو منظور کیا گیا۔3