حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنر اویناش موہنتی نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے پیش نظر احکامات جاری کئے کہ 25 فروری کی شام 4 بجے سے 27 فروری کی شام 4 بجے تک کولور اور آر سی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں تاڑی دکانات، وائن شاپس، بار، اسٹار ہوٹلوں کے بار اور رجسٹرڈ کلب کو دو دن کے لئے بند رکھا جائے۔ اگر کوئی بھی شخص شراب فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا۔ ش