بھوبنیشور ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک نے آج کہا کہ برسراقتدار بی جے ڈی نے مرممہ قانون شہریت کی حمایت کی کیونکہ یہ صرف بیرونی شہریوں سے متعلق ہے لیکن وہ این آر سی کی تائید نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے اوڈیشہ کے عوام سے اپیل بھی کی کہ امن قائم رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
لاٹری پر 28 فیصد یکساں ٹیکس
جی ایس ٹی کونسل کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی کونسل نے آج اسٹیٹ اور پرائیویٹ دونوں لاٹری پر 28 فیصد کی یکساں ٹیکس شرح طئے کردی۔ کونسل کی 38 ویں میٹنگ کے بعد ریونیو سکریٹری اجئے بھوشن پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ لاٹری کیلئے نئی شرح مارچ 2020ء سے لاگو ہوگی۔ کونسل نے بنے ہوئے اور غیر بنے ہوئے بیاگس پر ٹیکس شرح کو واجبی بھی بنایا اور اسے 18 فیصد مقرر کیا۔ پینل نے جولائی 2017ء سے جی ایس ٹی آر ۔ 1 فائل نہ کرنے پر پنالٹی میں نرمی کردی۔