قانونی طور پر امریکہ آنے والوں پر کوئی پابندی نہیں: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آنے والوں کو روکیں گے نہیں بلکہ قانونی طریقہ سے آنے کا مشورہ دیں گے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے 4 سال میں وہ کام نہیں کیے جو ہم نے 4 ماہ میںکیے، ڈوج جس اندازسے کام کر رہی ہے وہ ناقابل بیان حد تک کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور ڈوج نے بلین ڈالرز کی مختلف بے ضابطگیوں کو ڈھونڈا ہے، ماضی میں امریکی سیاہ فام لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ اگلے ہفتہ برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ برطانوی وزیر اعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خطے میں عالمی امن کے لئے فرانس اور برطانیہ کے سربراہان سے ملاقات کررہے ہیں۔