قبائلی علاقوں میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ کی ضرورت

   

ڈیری اور فصلوں کی پیداوار ضروری، گورنر سوندرا راجن کا عہدیداروںکے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔16۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر ٹی سوندرا راجن نے قبائل کی ترقی کے لئے تعلیم اور صحت کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے قبائلی علاقوں میں عہدیداروں کو تعلیمی سہولتوںکی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر ہیلت انفراسٹرکچر فراہم کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی اکثریت حفظان صحت کے معاملات سے ناواقف ہوتی ہے۔ ان کے علاقوں میں بہتر سہولتوں کے ذریعہ امراض کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے ۔ گورنر آج راج بھون میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے ذریعہ عادل آباد ، ناگر کرنول اور کتہ گوڑم اضلاع میں قبائلی علاقوں کی ترقی کا جائزہ لے رہی تھیں۔ گورنر نے قبائلی عوام میں صحت و صفائی سے متعلق شعور بیدار کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کی جانب سے قبائلیوں کو اینمل ہسبنڈری ، ڈیری فارمنگ اور ترکاریوں کی پیداوار کے سلسلہ میں تربیت دینی چاہئے ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، نیشنل انسٹی ٹیو, آف نیوٹریشن ، ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس کے علاوہ اگریکلچر ، ہارٹیکلچر اور وٹرنری یونیورسٹیز کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ر
ادارہ سیاست سے پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ آٹو کیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کیے جائیں گے ۔ اسکے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس ، ٹیلی + جی ایس ٹی ، ریوٹ کے علاوہ اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9652813994۔ 9393876978پر ربط کریں ۔۔