قبرستانوں کی تعمیراتی کاموں کا جلد از جلد آغاز کیا جائے

   

ایلیگیڈ منڈل کے سلطان پور’ برہانمیاں پیٹ مواضعات کی ضلع کلکٹر کی تنقیح

پداپلی ۔دیہی علاقوں میں منظور شدہ قبرستانوں کے تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد شروع کرنے کی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی. ایلیگیڈ منڈل کے سلطان پور’ برہانمیاں پیٹ مواضعات کا بروز منگل ضلع کلکٹر نے دورہ کیا. سلطان پور موضع میں قائم کردہ نامیاتی کھاد کی تیاری کے مرکز کی تنقیح کر تفصیلات دریافت کیں. چند ہدایات پیش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ نامیاتی زراعت کافی منافع بخش ہوتی ہے. اس کے وسیع پیمانے پر استعمال کے تحت کسانوں میں شعور بیدار کیا جائے. بعد ازاں اس موضع میں قائم کردہ نرسری کا معائنہ کیا. انھوں نے کہا کہ جون 25 کو منعقد شدنی ہریتا ہارم پروگرام کا وزیر اعلیٰ کے سی آر آغاز کریں گے. نرسری کے مقاصد کے تحت پودوں کی افزائش’ بییگوں کو بھرنا’ پودوں کی سربراہی’ حمل ونقل وغیرہ سے متعلقہ تفصیلات دریافت کیں. نرسری سے روانہ کئے جانے والے ہر پودے کی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت دی. اوینیو پلانٹیشن کے لئے اونچے پودوں کا انتظام کرنے’ مواضعات میں کم از کم بنیادی سہولیات جیسے ڈمپنگ یارڈ’ ٹریکٹر’ قبرستان’ کمپوسٹ شیڈ کا انتظام کرنے اور اس کے متعلق تمام کاموں کو اندرون 2 ماہ مکمل کرنے کی ہدایت دی. اس ضمن میں تساہلی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ضلع کلکٹر نے انتباہ کیا. بعد ازاں ایلیگیڈ منڈل کے برہانمیاں پیٹ میں زیر تعمیر کمپوسٹ شیڈ کی ضلع کلکٹر نے تنقیح کی۔
٭٭