حسن آباد ۔ حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع بڈگے پلی منڈل اکناپیٹ میں آج صبح 35 سالہ ایس سرینواس نامی تاجر نے جس نے زائد از 20 لاکھ روپئے مختلف ذرائع سے قرض حاصل کرتے ہوئے لفٹ کرین مشین خریدکر اپنے خاندان کی کفالت کر رہا تھا ۔ گذشتہ 4 ماہ سے جاری مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار متاثر ہوجانے و قرض کی ادائیگی کے امکانات موہوم ہونے پر قرض داروں کی ادائیگی کیلئے بڑھتے ہوئے دباؤ سے دلبرداشتہ ہوکر آج اپنے مکان میں بھاری مقدار میں جراثیم کش ادویہ پی کر خودکشی کرلی ۔ نیز برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر اکناپیٹ کتہ پلی روی نے اطلاع پاکر ضابطے کی کارروائی انجام دیکر بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ نیز کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔