اجزا : بکرے کا گوشت آدھا کلو، چاول دو پیالی، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے تین سے چار عدد، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز چار عدد درمیانی، ٹماٹر دو عدد، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب : گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں،پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت گرم مسالہ اور باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر فرائی کریں اور اس میں گوشت کو سنہری ہونے تک بھونیں۔ پھر اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور اُبال آنے پر ہری مرچیں اور دو پیاز کو موٹا موٹا کاٹ کر ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔چاولوں کو دھو کر بھگو دیں اور علیحدہ پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔اس میں پسا ہوا ادرک لہسن،زیرہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں،پھر گوشت کو یخنی سے نکال کر اس مسالے میں ڈال کر بھون لیں ۔ چاولوں کو پانی سے نکال کر گوشت کے ساتھ شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر یخنی (یخنی کم از کم تین پیالی ہو ورنہ پانی ملا لیں)ڈال دیں،نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پرپکائیں۔پانی خشک ہونے پر آجائے تو ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔