’قومی آواز‘ کے سینئر صحافی رحمت اللہ فاروقی کا انتقال

   

نئی دہلی: ‘روزنامہ قومی آواز’ کے سینئر صحافی رحمت اللہ فاروقی کا آج انتقال ہوگیا۔آج رات انہیں تیز کھانسی اور بے چینی کی شکایت پر فورا ً قریبی اسپتال لال بہادر شاستری میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ تقریبا ً 70سال کے تھے ۔خیال رہے کہ 15مارچ کو ان کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں تین بچیاں اور دو بیٹے ہیں۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد فضل الہٰی ، جوشی کالونی، منڈاولی، دہلی میں اداکی جائے گی اور تدفین کا عمل میور وہار فیزII-میں مکمل کیا جائے گا۔