تلنگانہ اسمبلی اجلاس …جھلکیاں
کووڈ قواعد کے مطابق نشستوں کا انتظامl پیانل اسپیکرس کے طور پر 4 ارکان کا انتخاب
حیدرآباد۔24 ۔ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا قومی ترانہ کے ساتھ آغاز ہوا۔ اجلاس کا آج پہلا دن تھا اور مقررہ وقت یعنی 11 بجے سے قبل وزراء اور ارکان ایوان میں پہنچنے لگے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزراء سے ارکان اسمبلی نے خیر سگالی ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے ایوان میں داخل ہونے کے بعد اپوزیشن قائدین کو نمستے کرتے ہوئے استقبال کیا۔ ٹھیک 11 بجے قومی ترانہ کی دھن بجائی گئی اور تمام ارکان بطور احترام نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔ قومی ترانہ کے بعد اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے پیانل اسپیکرس کے طور پر ڈی ریڈیانائک ، محمد معظم خاں، ہنمنت شنڈے اور منچی ریڈی کشن ریڈی کے ناموں کا اعلان کیا جس کے بعد اسپیکر نے ارکان سے اپیل کی کہ کورونا وباء کے پیش نظر کووڈ قواعد پر عمل کرے۔ کووڈ قواعد کے مطابق ارکان کے لئے نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا ۔ قائد اپوزیشن کی نشست پر مجلس کے اکبرالدین اویسی تھے جبکہ ان کے بعد کانگریس کے فلور لیڈر بھٹی وکرمارکا کو نشست الاٹ کی گئی ۔ اجلاس کے پہلے دن ٹی آر ایس کے بیشتر ارکان گلابی کھنڈوا زیب تن کئے ہوئے تھے۔ ایوان میں برسر اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان خوشگوار ملاقاتوں کے مناظر دیکھے گئے اور ارکان ایک دوسرے کی خیریت دریافت کر رہے تھے۔ بعض ارکان آپس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اجلاس کے پہلے دن اسمبلی اور کونسل کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ر