جدہ : ( عارف قریشی) قونصل پریس انفارمیشن اینڈ کامرس محمد ہاشم نے 5 نومبر کو انڈین قونصلیٹ جنرل آفس کے کانفرنس ہال میںجدہ کیلئے قونصل جنرل ہند عزت مآب ہند احمد خان سعودی کا صحافیوں سے تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ عزت مآب قونصل جنرل ہند جدہ فہد احمد خان سعودی 2014 بیچ کے IFS آفیسر ہیں ۔ انہوں نے کویت میںبھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ جدہ آنے سے قبل وہ دلی کی وزارت تجارت کی خدمات میں ان کو شمالی افریقہ کے ممالک کے علاوہ دوسرے عرب ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی معاملات کی خاص ذمہ داری دی گئی تھی جس کو انہوں نے بہت ہی اچھے انداز سے انجام دیا ۔ ان کو عرب ممالک میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے ۔ قونصل جنرل نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں 11 اگست 2024ء کو انڈین قونصلیٹ جنرل آفس جدہ میںاپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ،تب سے میں قونصلیٹ کے سرکاری کاموں میں اتنا مصروف تھا کہ آپ لوگوں سے ملاقات کیلئے وقت نہیں نکال سکا ۔ آج آپ تمام معزز صحافیوں کا قونصلیٹ میں خیرمقدم کرتا ہوں ۔ آپ سب سے ملاقات پر مجھے بڑی خوشی محسو س ہوئی ہے ۔ آپسب سے ملاقات کا مقصد تارکین وطن کے مسائل سے واقف ہونا ہے اور ان مسائل کو سعودی عرب کے قانون کے دائرے میں حل کرنا ہے ۔