قیمتوں میں گرواٹ کی وجہہ سے ترکاری سڑکوں پر پھینکنے کے لئے مجبور۔ میسور

,

   

میسور۔قیمتوں میں گرواٹ سے برہم کسانوں نے جمعرات کے روزمیسور میں اے پی ایم سی مارکٹ کے پاس سڑک پر ٹماٹر‘ گوپی اور یگر ترکاریوں کی ڈھیر پھینکنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شدید بارش نے کرناٹک میں سیلاب کی صورتحال پیدا کردی ہے جس کی وجہہ سے کسان پریشان ہیں اور اسی وجہہ سے وہ اپنی پیدوار کے قلت کے حالات کو کم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے اے پی ایم سی مارکٹ کے صدر نے کہاکہ ”بھاری بارش کی وجہہ سے پھلیوں‘ گوپی اور ٹماٹروں کی قیمت میں گروان ہوئی ہے‘ مذکورہ کسان جس کو سڑکوں پر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ہم وینڈرس سے بات چیت کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مارکٹ کی صفائی اور قیمتوں میں استحکام لایاجاسکے“۔ غیر معمولی صورتحال کی وجہہ سے سبزیوں کے ڈھیر سڑکوں پر بکھرے ہوئے ہیں