لاس اینجلس میں ایک ہفتہ سے نافذ کرفیو ختم

   

لاس اینجلس، 18 جون (یو این آئی) لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے امریکہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے وسط میں ایک ہفتے سے نافذ کرفیو کو ختم کردیا ہے ۔کیرن باس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاکہ کرفیو اور جرائم کی روک تھام کی جاری کوششیں اسٹورز، ریستورانوں، کاروباروں اور برادریوں کو شرپسند عناصر سے بچانے میں بڑی حد تک کامیاب رہا ہے جو تارکین وطن کی برادری کو ناپسند کرتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ میں آج سے کرفیو ختم کررہا ہوں، اور چونکہ ہم واشنگٹن سے آنے والی افراتفری کی باتوں کاتیزی سامنا کررہے ہیں، میں ضرورت پڑنے پر کرفیو کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے تیار رہوں گا، میری ترجیح شہر کے قریبی علاقوں میں حفاظت، استحکام اور راحت رسانی کو یقینی بنانا رہے گی۔ کیرن باس نے اس سے قبل پیر کی سہ پہر اعلان کیا تھاکہ رات کے کرفیو کے اوقات میں دو گھنٹے کی مہلت دی جائے گی کیونکہ جرائم کی روک تھام کی کوششیں بڑی حد تک کامیاب رہی ہیں۔ یہ رعایت 10 جون کو جاری کردہ پہلے حکم کے بعد ہوئی، جس کے تحت رات 8بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔