حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : پرانے شہر میں اتوار کو بونالو جلوس اور پیر کے روز گھاٹالہ جلوس نکالا جائیگا۔ پیر کی صبح 11 تا رات 11 بجے تک ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ سمہا واہنی مہانکالی لال دروازہ بونال تہوار کے موقع پر پرانے شہر کے فلک نما، چارمینار، میرچوک اور بہادر پورہ ٹریفک پولیس اسٹیشنوں میں 28 اور 29 جولائی کو ٹریفک پر پابندیاں عائد رہیں گی ۔ ٹریفک ایڈیشنل سی پی وشوا پرساد نے یہ بات بتائی۔