نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے سکھ دیو سنگھ کو چندی گڑھ سے گرفتار کیاجو لال قلعہ میں 26جنوری کے روزکسانوں کے احتجاج کے دوران پیش ائے تشدد میں مطلوب تھا۔
یوم جمہوریہ تشدد میں مبینہ ملوث ہونے کے معاملے میں جج بیر سنگھ‘ بوٹا سنگھ‘ سکھ دیو سنگظ اور اقبال سنگھ کی گرفتاری پر فی کس 50ہزار اور دیپ سندھو‘ جوگراج سنگھ‘ گورجوت سنگھ اور گرجانٹ سنگھ کی جانکاری دینے پر فی کس ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔
تازہ گرفتاری کے ساتھ یوم جمہوریہ تشدد معاملہ میں اب تک گرفتار ہونے والوں کی تعداد 127تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل دہلی پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیاتھا جن کی شناخت ہر پریت سنگھ(32)‘ہرجیت سنگھ(48) اور دھرمیندر سنگھ(55) کے طور پر ہوئی ہے اور تمام دہلی کے رہنے والے ہیں اور تشدد کے ضمن میں انہیں گرفتار کیاگیاہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائیل ریکارڈنگ کی بناء پر پولیس اب تشدد میں ملوث دیگر ملزمین کی تلاش کررہی ہے