نئی دہلی : لال قلعہ پر حملہ کرنے والے ملزم عارف عرف اشرف کو پھانسی دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سزا تو کئی سال پہلے ہو چکی تھی، اب اس پر عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے۔ تہاڑ جیل کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ کو لے کر نچلی عدالت کو خط لکھا گیا ہے۔ عدالت فیصلہ کرے گی کہ عارف کو کب اور کس وقت پھانسی دی جائے۔ اس کیس میں ملزم عارف کو نوٹس بھی بھیجا گیا تھا تاہم اس نے سات دن میں جواب نہیں دیا جس پر کارروائی کو آگے بڑھایا گیا ہے۔جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ 22 دسمبر 2000 کو لشکر طیبہ کے 6 دہشت گرد لال قلعہ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ لال قلعہ پر ہونے والے اس حملے میں دو فوجی جوانوں سمیت تین افراد مارے گئے تھے۔اس دہشت گردانہ حملے میں رائفل مین اوما شنکر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔