لالو یادو کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد وطن واپسی

   

نئی دہلی :آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سنگاپور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا عمل مکمل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ لالو پرساد آج یعنی ہفتہ 11 فروری کو ہندوستان واپس ہوئے ۔ روہنی نے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا ہے کہ پاپا 11 فروری کو سنگاپور سے ہندوستان واپس آرہے ہیں۔روہنی نے لکھا ہے کہ میں ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کر رہی ہوں۔ اپنے والد کو صحت یاب بنانے کے بعد میں انہیں آپ سب کے درمیان بھیج رہی ہوں۔ لالو پرساد کی بیٹی روہنی اچاریہ نے اپنا ایک گردہ دے کر لالو پرساد کو نئی زندگی دی ہے۔ لالو پرساد یادو گزشتہ کئی دنوں سے اپنی بیٹی کے ساتھ سنگاپور میں تھے۔ 5 دسمبر کو سنگاپور کے ماؤنٹ الیزابیتھ ہسپتال میں ان کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا عمل پورا کیا گیا۔ آپریشن کے دوران لالو پرساد کا پورا خاندان وہاں موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق آر جے ڈی صدر کو مکمل طور پر صحت مند ہونے میں کچھ اور وقت لگ سکتا ہے۔لالو یادو آج شام دہلی پہونچے ۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی میسا بھارتی کے ساتھ چند دہلی میں ہی قیام کریں گے ۔ 74 سالہ لالو یادو گردے کے عارضہ سے متاثر ہوگئے تھے اور ان کے گردے کی تبدیلی کا ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا ۔