نئی دہلی۔ ہندوستانی لانگ جمپر مرلی سری شنکر نے امریکہ کے چولا وسٹا میں منعقدہ ایم وی اے ہائی پرفارمنس ون ایتھلیٹکس میٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سری شنکر نے چولا وسٹا میں 8.29 میٹر پر اپنی بہترین چھلانگ ریکارڈ کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ 24 سالہ نوجوان کی چھلانگ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2023 کے مردوں کی لمبی چھلانگ کے معیارکو 8.25 میٹر سے زیادہ تھی۔ بدقسمتی سے، اس کوشش نے اسے بوڈاپیسٹ میں ورلڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا کیونکہ اس کی چھلانگ کے دوران ٹیل ونڈز کی رفتار سے ریکارڈ کی گئیں۔ سری شنکر جو ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی لببک میں تربیت لے رہے ہیں، نے اپنے 2023 کے سیزن کا آغاز گزشتہ ماہ بنگلورو میں انڈین گراں پری 3 میں کیا، جہاں اس نے 7.94 میٹر کی کوشش کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔امریکہ میں ہونے والا ایونٹ ان کا سال کا دوسرا مقابلہ تھا اور 2023 کے لیے غیر ملکی سرزمین پر مسابقتی مقابلوں کا پہلا حصہ تھا۔