حیدرآباد 24 مارچ (این ایس ایس) محکمہ لیبر، روزگار، تربیت و فیکٹریز نے ریاست میں کورونا وائرس کو پھیلنے کیلئے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر 1897 کے قانون وبائی امراض اور 1988 کے قانون دوکانات و ادارہ جات کے تحت 22 تا 31 مارچ بااُجرت تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم تیاری و پیداواری صنعتی یونٹس جیسے فارمیسی، اے پی آئی وغیرہ جہاں عمل مسلسل طور پر جاری رہتا ہے بدستور کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں دال اور چاول کے ملس، غذائی اشیاء بنانے والی فیاکٹریاں، ڈیری یونٹس، چارہ بنانے والے یونٹس کو کام جاری رکھنے کی اجازت رہے گی۔ تاہم دوکانات و ادارہ جات کے بعض زمروں کے تحت شامل یونٹس کو 6.30 بجے شام بند کرنے کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
